سال کے مختصر ترین دن کا جشن منانے کے لئےآج ہزاروں افراد تاریخی یادگار ’اسٹون ہیج ‘ پہنچ گئے ہیں۔
دنیا بھر میں آج 21دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن مختلف انداز میں منایا جارہا ہے،جہاں ہزاروں افراد ٹھنڈے موسم میں سورج کی شعاعوں کا مزہ لوٹنے بیچ کا رُخ کریں گے وہیں کچھ اس دن کاجشن مناتے نظر آئیں گے ۔
ایسا ہی ایک نظارہ برطانیہ کی تاریخی یادگار’اسٹون ہیج ‘پر بھی دیکھنے کو ملے گا جہاں موسمِ سرما کے اس انقلابِ شمسی کو دیکھنے ہزاروں افراد اس جگہ کا رُخ کرتے ہیں۔
اس مقام پر ہزاروں افراد آج سورج نکلنے اور سحر پھوٹنے کا نظارہ دیکھنے کیلئے جمع ہوکر جشن منائیں گے ۔