حب: درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہو گئی ہے جب کہ 10 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
بلوچستان کے علاقے حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں سالانہ میلہ جاری تھا کہ اس دوران مزار کے احاطے میں دھمال کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمی و جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر دھماکے میں 50 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم بعد ازاں دھماکے کے مزید 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں حب، خضدار اور کراچی کے اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ڈی سی خضدار سہیل الرحمان کا کہنا ہے کہ حب میں واقع شاہ نورانی کے مزار میں خود کش دھماکا کرنے والے حملہ آور کا سر مل گیا ہے، حملہ آور کی عمر 17 سے 18 برس ہے جب کہ دھماکے میں 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ سہیل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد درگاہ کو زائرین کے لئے سیل کر دیا گیا ہے اور فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔نمائندہ کے مطابق دھماکے کے بعد مزار میں افراتفری مچ گئی اور بھگدڑسے بھی کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے فوری بعد ضلع بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور دیگر شہروں سے ڈاکٹرز اور ایمبولینسز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ درگاہ شاہ نورانی میں دھمال کے وقت دھماکے کے باعثہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔