6 عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور کوما کی حالت میں تھا، پرما میں قائم جیل کے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
خوف اور دہشت کی علامت سسلین مافیا کے بدنام زمانہ گاڈ فادر کی موت ہوگئی،87 سالہ ٹوٹورینا “باس آف دی باسز” اور “دی بیسٹ” درندہ کے نام سے مشہور تھا، وہ 150 سے زائد افراد کے قتل کے الزامات پر 24 سال سے جیل میں سزا کاٹ رہا تھا۔ سسلین مافیا کی تاریخ میں ‘‘باس آف دی باسز’’ کے نام سے مشہور اور خطرناک ترین گاڈ فادر ٹوٹورینا قید میں ہی مر گیا، اطالوی حکومت نے موت کی تصدیق کی۔
بتایا گیا کہ 87 سالہ ٹوٹورینا 1993ء سے جیل میں بند تھا، اسے 150 سے زائد افراد کے قتل کے الزامات پر متعدد بار عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور کوما کی حالت میں تھا۔ ان دنوں شمالی علاقہ پرما میں قائم جیل کے ہسپتال میں اس کاعلاج جاری تھا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ٹوٹورینا 16 نومبر 1930 میں ایک غریب کسان کے گھر پیدا ہوا اور فرانسس فورڈ کوپولا کی مشہور زمانہ ڈرامہ سیریز ‘‘گاڈ فادر’’ کے نام سے مقبول ہوا۔ اپنی سفاکیت کی وجہ سے ‘‘دی بیسٹ’’ کے نام سے بدنام زمانہ ٹوٹورینا کئی دہائیوں تک کوسا نوسٹرا نامی جرائم پیشہ گروپ کا سربراہ رہا۔ مافیا ڈان نے اپنے دور میں ہائی پروفائل قتل کے احکامات دئیے، درجنوں لوگوں کو قتل کرنے کے لیے پہلے کلاشنکوف اور پھر بموں کا بھی استعمال کیا، کئی سالوں تک اس کی دہشت طاری رہی۔