یوکرین کی ماہر بین الاقوامی امور پروفیسر ڈاکٹر اولینا بورڈ یلووسکا کا کہنا ہے کہ کشمیر پر بھارتی اور کریمیا پر روسی تسلط میں ایک مماثلت ہے، پاکستان کو مسئلہ کشمیر زور دار انداز میں عالمی سطح پر اٹھانا ہوگا، روس یوکرین کو دوبارہ ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔
The similarities between occupation of Indian on Kashmir and Russia on Crimea, Dr. Olena
اسلام آباد میں جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں ڈاکٹر اولینا کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء میں عدم استحکام کی ایک بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، بھارت کشمیر کو کسی بھی عالمی بحث کا حصہ بننے نہیں دے رہا، بھارتی پروپیگنڈے کی طرح ہم بھی روسی پروپیگنڈے کا شکار ہیں۔ ڈاکٹر اولینا کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک پرامن اور خوشحال ملک تھا جو عالمی طاقتوں کی دخل اندازی سے تباہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ روس آج بھی ایک سلطنت ہے، جو ماضی کی شان و شوکت دوبارہ حاصل کرنا چاہتی ہے، ہم آزادی کے بعد روس میں دوبارہ شامل ہونے کا تصور رد کر چکے ہیں۔