counter easy hit

سندھ حکومت چین کو وزارت بلدیات ٹھیکے پر دیدے، خواجہ اظہارالحسن

The Sindh government gives contract of Municipalities ministry to the China,Khawaja Izhar Ul Hassan

The Sindh government gives contract of Municipalities ministry to the China,Khawaja Izhar Ul Hassan

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات اردو نہیں سمجھتے لیکن چینی زبان اچھی طرح سمجھتے ہیں لہذا سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ کم از کم وزارت بلدیات چین کو ٹھیکے پر دے دیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات اردو نہیں سمجھتے لیکن چینی زبان اچھے سے سمجھتے ہیں جب کہ اب چین آ کر ہمارا کچرا صاف کرے گا ہم نہیں کرسکتے، سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ پورا صوبہ نہیں تو کم از کم وزارت بلدیات چین کو ٹھیکے پر دے دیں کیونکہ وزیربلدیات سے اپنا محکمہ نہیں چل رہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو پارک 22 کروڑ روپے کی لاگت سے بنا تھا لیکن آج ان کے نام پر بننے والے پارکوں میں جانور پھر رہے ہیں، یہ لوگ بینظیر بھٹو پارک سنبھال نہیں سکے تو باقی کیا سنبھالیں گے۔خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ صوبے میں آج بھی چائنہ کٹنگ ہو رہی ہے، گلستان جوہر اور سرجانی میں چائنہ کٹنگ جاری ہے لیکن وزیر بلدیات کو کچھ علم نہیں ہے جب کہ چائنہ کٹنگ میں آج بھی وزیراعلیٰ کا نام آ رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website