counter easy hit

سندھ حکومت نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردئیے

کراچی: سندھ کے سینئروزیر نثارکھوڑو نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مردم شماری نتائج پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

The Sindh government rejects the initial results of the census

The Sindh government rejects the initial results of the census

سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کے دوران مردم شماری کے نتائج مسترد کرتے ہوئے اسے وفاق کی سازش قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی جان بوجھ کر کم ظاہر کی گئی ،کراچی جیسے بڑے شہر کی آبادی کو کم ظاہر کرنا وفاق کی سازش ہے، انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت سندھ کی آبادی کم ظاہر کی گئی ہے جب کہ مالیاتی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ نہ بڑھانے کے لیے بھی آبادی کو کم ظاہرکیا گیا۔

سینئر وزیر نے کہا کہ سندھ کا مطالبہ تھا کہ گھر گھر شماری کے موقعے پر ہر گھر کو فارم کی فوٹو کاپی فراہم کی جائے لیکن وفاق نے مردم شماری کے نتائج کو راز میں رکھ کر سندھ کے ساتھ سازش کی ہے، مردم شماری میں سندھ کے خدشات دور نہیں کیے گئے۔ نثار کھوڑو نے مردم شماری نتائج پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا ہم اپنا حق لے کر رہیں گے ، صورتحال پر غور کرنے اور مزید لائحہ عمل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرکے جلد اے پی سی بلائی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website