counter easy hit

حکومت سندھ نے اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا

کراچی: حکومت سندھ ایک مرتبہ پھر آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو ہٹانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے اور ایک بار پر وفاق کو ان کی خدمات واپس کرنے کے لیے خط بھی لکھ دیا ہے جس میں نئے پولیس سربراہ کے لیے 3 نام بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ 

The Sindh government wrote letter to the federal for remove of the A D Khawaja

The Sindh government wrote letter to the federal for remove of the A D Khawaja

سندھ حکومت نے ایک بار پھر آئی جی سندھ اللہ ڈنوخواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت سندھ نے وفاق کو خط بھی لکھدیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اللہ ڈنو خواجہ کی مزید خدمات درکار نہیں اور ان کی جگہ سردار عبدالمجید دستی، غلام قادر تھیبو یا خادم حسین بھٹی میں سے کسی افسر کو بطور آئی جی سندھ تعینات کیا جائے۔  سردار عبدالمجید دستی اس وقت اے آئی جی ریسرچ ڈولپمنٹ اینڈ اسپیکشن کے عہدے پر تعنیات ہیں غلام قادر تھیبو چئیرمین اینٹی کرپشن ہیں جبکہ خادم حسین بھٹی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے عہدے پر تعینات ہیں اور اطلاعات کے مطابق نئے آئی سندھ کے لئے غلام قادر تھیبو ہی مضبوط امیدوار ہیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل سندھ حکومت اور اللہ ڈنو خواجہ کے درمیان پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کے معاملے میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس پر صوبائی حکومت نے انہیں جبری چھٹیوں پر بھیج کر قائم مقام آئی جی تعینات کردیا تھا تاہم معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں چلا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website