بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی کی لاہور سے فیصل آباد تک ریلی جاری ہے تاہم بلاول بھٹو کے گاڑی کے باہر آکر خطاب کرنے پر ان کی بہنیں پریشان ہو گئیں۔
بلاول یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم کیساتھ ریلی میں فیصل آباد جارہے ہیں ، اس دوران آصفہ بھٹو نے علی قاسم کو فون کرکے کہا کہ بھائی سیاسی تحریک کیلئے سڑک پر نکلے ہیں،علی آپ انہیں گاڑی کے اندر رکھیں ، میں آپ کی مشکور رہوں گی۔انہوں نے بلاول کے ساتھ سفر کرنے والوں کو بلاول کو سختی سے گاڑی کے اندر رکھنے کا مشورہ دیا۔بختاور بھٹو کا ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول کو گاڑی کے سن روف سے باہر کیوں آنے دیا جا رہا ہے ۔