لاہور (ویب دیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ آج کھیلا جائے گا ۔ پاکستان آج کا میچ جیتنے کے بعد سیمی فائنل کھیلنے کیلئے منزل آسان کر لے گا جبکہ شکست ہونے کے باوجود قومی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لے گی ۔ قومی ٹیم 5پوائنٹس کیساتھ 7نمبر پر ہے ۔ اگلے تینوں میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان کےپوائنٹس 11ہو جائیں گے ۔ جبکہ دوسری جانب سری لنکا اور انگلینڈ کے بقیہ میچ ہارنے کی صورت میں بھی پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گا ۔ جبکہ اگر قومی ٹیم نیوزی لینڈ سے میچ ہار بھی جاتی ہے تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہو گا ، انگلینڈ اپنے اگلے دونوں میچ نیوزی لینڈ اور بھارت کیخلاف کھیلے گا ، ناکامی کی صورت میں وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے اور پاکستانی ٹیم کو اپنے اگلے دونوں میچز بنگلہ دیش اور افغانستان سے جیتنے ہونگے ، اس طرح قومی ٹیم ٹاپ فور کی دوڑ میں شامل ہو جائے گی ۔