counter easy hit

بارڈر پر حالات خراب:بھارتی فوج کی پاکستانی جوانوں پر فائرنگ۔۔۔شہادتوں کی اطلاعات موصول

راولپنڈی ( ویب ڈیسک ) ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹر میں رکھ چکری کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹر میں رکھ چکری کے مقام پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کی جانب سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فائرنگ سے صوبیدار محمد ریاض، حوالدار عزیز اور سپاہی شاہد منصب شہید ہوئے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 شہری شہید ہو گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چکوٹھی سیکٹر پر 4 پاکستانی شہری بھی زخمی ہوئے۔ یاد رہے کہ 6 مارچ کو بھی ایل او سی کے باغسر سیکٹر پر بھارتی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی، شہری آبادی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے جواب میں بھارتی چوکیوں پر خاموشی طاری ہوگئی، بھارتی سائیڈ پر جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔