لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیانے کہتے ہیں نقل کیلئےعقل چاہیے، قدرت بدلے چکاتی ہے۔ پرچی کا طعنہ دینے والا نہ حلف پڑھ سکا۔اور نہ لکھی ہوئی پرچی پڑھ سکا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کے لفظ روحانیت اور روحانیت کو سپر سائنس بنانے کے اعلان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سیانے کہتے ہیں نقل کے لیے بھی عقل چاہیے۔ پرچی کا طعنہ دینے والا نہ اپنا حلف پڑھ سکا تھا نہ لکھی ہوئی پرچی پڑھ سکتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پرچی سے پڑھے تو تماشہ بنتا ہے۔ پرچی کے بغیر بولے تو اور بھی بڑا تماشہ بنتا ہے، قدرت بھی کس کس طرح بدلے چکاتی ہے! سیانے کہتے ہیں نقل کے لیے بھی عقل چاہیے۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ عوام کی نواز شریف سے اور نواز شریف کی عوام سے لازوال محبت کی داستان ہے۔ جو ہر آنے والے دن کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔ یہ ایک نیا رحجان ہے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے روحانیت کو سُپرسائنس بنانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم کی لفظ روحانیت پرزبان لڑکھڑا گئی، وزیراعظم روحانیت کو رعونیت، رحونیت بول گئے، پھر بڑی مشکل سے اصل لفظ روحانیت کی ادائیگی کی۔ وزیراعظم عمران خان نے سوہاوا میں القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا، وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر دنیا میں کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ القادر یونیورسٹی میں جدید علوم کیلئے چین سے مدد لیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوہاوہ کی یہ جگہ جہاں یونیورسٹی بن رہی ہے اسے ترقی کا بہاؤ کہا جاتا ہے۔ بابا نورالدین نے یہاں 70سال چلہ کاٹا۔ القادر یونیورسٹی روحانیت کے سپہ سالار عبدالقادر جیلانی سے منصوب ہے۔ یہ اللہ والے صوفی بزرگ تھے۔
سیانے کہتے ہیں نقل کے لیے بھی عقل چاہیے-
پرچی کا طعنہ دینے والا نہ اپنا حلف پڑھ سکا تھا نہ لکھی ہوئی پرچی پڑھ سکتا ہے۔ پرچی سے پڑھے تو تماشہ بنتا ہے، پرچی کے بغیر بولے تو اور بھی بڑا تماشہ بنتا ہے، قدرت بھی کس کس طرح بدلے چکاتی ہے !— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 5, 2019