میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو میں آئل پائپ لائن میں دھماکے سے 66 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے،، دھماکا اس وقت ہوا جب مقامی افراد کی بڑی تعداد پائپ لائن سے خارج ہونے والے فیول کو جمع کرنے میں مصروف تھی،، اسی طرز کا ایک واقعہ پاکستان میں بھی ہوچکا ہے ،، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئل پائپ لائن میں دھماکا ریاست ہڈیگلو میں جمعے کی رات اس وقت ہوا جب مقامی افراد کی بڑی تعداد پائپ لائن سے خارج ہونے والے فیول کو جمع کرنے میں مصروف تھی،،حکام کے مطابق دھماکے میں اب تک 66 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہیں،،زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،،میکسیکو کے صدر آندرے مینول لوپز اوبراڈور نے ایندھن چوری کو روکنے کے اقدامات مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،، خیال رہے کہ میکسیکو میں ایندھن کی چوری کے باعث حکومت کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے،، اسی طرز کا ایک واقعہ پاکستان میں بھی ہوچکا ہے ،، جس میں بھی سینکڑوں جانیں ضائع ہوئی تھیں،،