کراچی: ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستارکی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا ایک ہی بیٹا ہے جسے انہوں نے پارٹی میں جانے سے منع کیا تھا لیکن وہ نہیں مانا اور منع کرنے کے باوجود پارٹی جوائن کرلی۔
یادگار شہدا پرحاضری سے قبل فاروق ستار کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا ایک ہی بیٹا ہے، میں نے اسے پارٹی میں جانے سے منع کیا تھا لیکن وہ نہیں مانا اور پارٹی جوائن کرلی میرے بیٹے اور کارکنوں نے بہت قربانیاں دی ہیں‘۔ فاروق ستار کی والدہ نے کہا آج ہم ایم کیو ایم شہداکی یاد میں غمزدہ ہیں، میں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، میرے بیٹے اور کارکنوں نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، میرا بیٹا چھوٹے اور بڑے سب کی عزت کرتا ہے۔ میری دعا ہے یہ ہمیشہ ملک اور قوم کی خدمت کرتے رہیں۔ اس موقع پر فاروق ستار نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ یادگار شہدا جانے کی اجازت نہ دے کر ہمارے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے۔