وزیراعظم نواز شریف کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور گردو نواح کی سیکیورٹی کلیئرنس کی جائے گی جبکہ سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔
جیو نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اور خفیہ ادارے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور گردو نواح کی خصوصی کومبنگ کریں گے ۔
وزیراعظم سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کےلیے جمعرات 15 جون کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی آئیں گے ۔
اس سلسلے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے گردو نواح میں سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر اہلکارمامور کردیے جائیں گے ۔