لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی 100 روزہ مکمل ہونے کے بعد منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کو بہت سے پاکستانیوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ، اور بہت سے لوگ اس سخت نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں، ن لیگ کی جانب سے بھی عمران خان کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمای رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ’’ تقریر تو وزیراعظم کی تھی مگردرحقیقت ایک عام انسان عام پاکستانی سے بات کررہا تھا! اسے تسلی دے رہا تھا! عمران نےآج ہر طبقہ فکر کا دل موہ لیا،انہماک کا عالم ویسا ہی تھا جو مینار پاکستان پر جلسے کے دوران تھا میرے کپتان تم روز دل جیت لیتے ہو ‘‘۔
عامر لیاقت کا بیان سامنے آتے ہی کوک اسٹوڈیو سے پذذیرائی حاصل کرنے والی آئمہ بیگ نے عامر لیاقت حسین کو لکھا کہ ’’ عمران خان کا آخری جملہ ۔۔۔۔😍ابھی عشق کے امتحان اور بھی باقی ہیں ۔۔ ‘‘
عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعا نے لکھا کہ ’’ ماشااللہ!آج وزیراعظم عمران خان کی 100 روزہ تقریب دیکھ کر پتا چل رہا ہے کہ عمران خان اس ملک کے وزیراعظم نہ بنتے تو ملک تباہ ہو جاتا، بہت ہی خوبصورت اور سچی تقریر تھی اللہ عمران خان کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے ہمیشہ سلامت رہے۔۔آمین! ‘‘۔