ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی شہریوں کے رویے سے تنگ آئی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان نے پاکستان میں سکونت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ سونی رازدان کی نئی فلم ” نو فادرز ان کشمیر“ 5 اپریل کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم کے موضوع کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے اور ٹرولز انہیں پاکستان جانے کے مشورے دے رہے ہیں۔ سونی رازدان نے ایک انٹرویو کے دوران اسی تناظر میں کہا کہ وہ جب بھی کچھ بولتی ہیں تو انہیں غدار قرار دے دیا جاتا ہے، ’کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ مجھے پاکستان ہی چلے جانا چاہیے، وہاں پر زیادہ خوش رہوں گی، وہاں کھانا بھی بہت اچھا ہے، آپ لوگوں نے ہی ٹرول کر کے کہا کہ پاکستان جاؤ، اس لئے پاکستان جاؤں گی‘۔سونی رازدان نے واضح کیاکہ وہ چھٹیوں میں اپنی مرضی سے پاکستان جائیں گی ، انہیں ٹرولز سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ بھارت کے ہندو ملک بننے کے خلاف ہیں، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ الجزائر پر مسلسل 20 برسوں تک حکمرانی کرنے والے 82 سالہ صدر عبدالعزیز بُو تفلیقہ نے شدید عوامی دباؤ پر اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا وہ فالج کے حملے بعد سے وہیل چیئر پر بیٹھے امور مملکت چلا رہے تھے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی افریقی ملک الجزائر کے مفلوج صدر عبدالعزیز بُو تفلیقہ نے اپنا استعفیٰ دستوری کونسل کو دے دیا جس میں انہوں نے فوری طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ دستوری کونسل کے سربراہ طیب بلعیز نے صدر کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی جس کے بعد پُر جوش عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ اور اب ھارتی شہریوں کے رویے سے تنگ آئی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان نے پاکستان میں سکونت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔