لاہور(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اپنی آنے والی فلم ’’ چھلاوا ‘‘ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ،فلم میں کام کرنے والے تمام فنکاروں نے اپنے کردار کے ساتھ انصاف کیا ہے ، میں سمجھتی ہوں کہ سرکاری اعزاز ملنے اور حاسدین کی تنقید کے بعد مجھے پہلے سے بہتر کام کرنا ہے اورکوشش ہوتی ہے کہ کوئی کمی کوتاہی نہ رہ جائے ۔ ایک انٹر ویو میں مہوش حیات نے کہا کہ میں کئی بار سوچتی ہوں کہ نا جانے لوگو ں کے پاس دوسروں کی برائیاں کرنے اور ان سے حسد کیلئے وقت کہاں سے آ جاتا ہے ۔ ۔اگر یہ لوگ اپنے اس عمل کے نتائج دیکھیں تو انہیں کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ ان کی شخصیت کا منفی پہلو کھل کر سامنے آ جاتا ہے ۔ مہوش حیات نے کہا کہ فلم ’’ چھلاوا ‘‘ میں بہترین اداکاری کی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ میرے پرستاروں کو میر اکردار ضرور پسند آئے گا جومدتوں ان کے ذہنوں پر نقش رہے گا۔ فلم کے تمام فنکاروں نے ایک ٹیم کے طور پر زبردست کام کیا ہے اور ہمیں اس پراجیکٹ کی کامیابی سے بے پناہ امیدیں وابستہ ہیں۔ حال ہی میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایسے لباس میں تصویر شیئر کی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا شامنا ہے۔مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ثانیہ مسکٹیا کے ڈیزائن کردہ لباس میں تصویر شیئر کی جس میں ان کے جسم کا خاصا حصہ نظر آرہا تھا ۔ یہ تصویر سامنے آتے ہی پاکستانیوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، تصویر کے کمنٹ سیکشن میں زیادہ تر لوگ انہیں تمغہ امتیاز کے حوالے سے ٹرول کر رہے ہیں۔ جب انہیں تمغہ امتیاز دیا گیا تھا تو اس وقت بھی انہیں سوشل میڈیا پر کئی روز تک ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تصویر دیکھ کر راجہ عباس منہاس نظامی نے مہوش حیات کی توجہ اس تمغہ امتیاز کی طرف دلائی جو 23 مارچ کو انہیں صدر پاکستان نے دیا تھا۔