counter easy hit

اہلیہ نبیلہ ثنااللہ کے بیان نے ہلچل مچا دی

The statement of the wife Nabeel Sanaullah has been stirred

لاہور (ویب ڈیسک )رانا ثنااللہ کو انسداد منشیات فورس نے ہیروئن سمگنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا تاہم اب ان کی اہلیہ نبیلہ ثنااللہ منظر عام پر آ گئیں ہیں اور تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نبیلہ ثنااللہ نے کہا کہ ملاقات کے دوران ایک اے ایس آئی نے کہا کہ باجی آپ اپنے ملازموں کو چیک کریں جنہوں نے بیگ رانا صاحب کی گاڑی میں رکھا ہے ، میں نے پوچھا کہ کونسا بیگ رکھاہے ؟ وہ مجھے کہنے لگے کہ بیگ میں سے 15کلوہیروئن نکلی ہے ، میں نے کہا کہ ریما نکلی ہے یا میرا؟ ، ہمارے ذہن میں تو ہیروئن یہی ہے ، رانا صاحب نے مجھے منع کیا کہ اس طرح بات نہ کرو ۔ اہلکار نے ہم نے رانا صاحب کو روکا اورلے کر یہاں آ گئے ہیں ۔ نبیلہ ثنااللہ کا کہناتھا کہ رانا صاحب نے مجھے کہا کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں ، میری گاڑی کے آگے آ کر انہوں نے گاڑیاں لگائیں اور ڈرائیور کو باہر نکالا ۔نبیلہ ثنااللہ اے ایس آئی نے مجھے خود بتایا کہ آپ فکر نہ کریں ہمیں بھی ڈیڑھ بجے کال آئی ہے ، ہمیں بھی کچھ سمجھ نہیں لگی تھی کہ کس بندے کے ساتھ کیا کرنا ہے ۔ نبیلہ ثنااللہ کا کہناتھا کہ رانا صاحب نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ بیگ میری گاڑی میں کس نے رکھاہے ، اگر تو یہ بیگ میری گاڑی سے نکلا تھا تو آپ مجھے یہ موٹر وے پر ہی دکھاتے اور کہتے کہ یہ آپ کی گاڑی سے نکلا ہے لیکن جب دفتر پہنچ گئے ہیں تو آپ دکھا رہے ہیں کہ بیگ میری گاڑی سے نکلا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ نامعلوم کال آئی تھی کہ ہم آپ سب کو سمجھا رہے ہیں کہ کچھ نہیں بولنا ، میں نے گالیاں دیں تو فون بند ہو گیا ۔نبیلہ ثنااللہ کا کہناتھا کہ ملاقات میں لگا کہ انہیں فیملی کی وجہ سے ڈرایا اور دھمکایا جارہاہے ، راناصاحب نے کہا کہ سب کو بتا دو کہ میں حوصلے میں ہوں ، ان کی زبان نہیں بولوں گا ، رانا صاحب کچھ روز سے کہہ رہے تھے کہ فیملی کا کوئی فرد اکیلے باہر نہ نکلے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website