پنسلوانیا کا ‘دی ہال آف پریزیڈنٹس اینڈ فرسٹ لیڈیز بندہوگیا ہے جبکہ مومی مجسمے نیلامی کے لئے پیش کردئیے گئے۔
امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر گیٹسبرگ میں واقع مومی عجائب گھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ بننے سے پہلے ہی میوزیم بند کردیا گیا جس کے بعد امریکی صدور اور خاتون اول کے تمام مجسمے نیلامی کے لئے پیش کردئیے گئے ہیں۔’دی ہال آف پریزیڈنٹس اینڈ فرسٹ لیڈیز نامی اس عجائب گھر میں امریکا کے تمام صدور اور خا تونِ اول کے مومی مجسمے مزین ہیں لیکن اب لوگوں کی عدم دلچسپی کے باعث اس میوزیم کو بند کردیا گیا ہے ،جس کی وجہ سے میوزیم میں موجود تمام مومی مجسموں کی نیلامی کی جا رہی ہے۔سب سے زیادہ بولی لگانے والے افراد امریکی صدر اور خاتونِ اول کے ان مجسموں کو اپنے ساتھ لے جائیں گے۔واضح رہےکہ 14 جنوری کو ان مجسموں کی نیلامی کی جائے گی ۔