پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کہتے ہیں کہ حسین حقانی اور ریحام خان کی تصاویر ساری کہانی سنارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان عدالت جائیں تو ان کا خیر مقدم کریں گے،ریحام کسی کے دیے گئے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے خواتین کو استعما ل کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ طلاق یافتہ بیوی کتاب لکھے گی تو دھجیاں اڑانے کی ہی کوشش کرے گی، اگر کسی کو عمران خان کے خلاف استعمال کریں گے تو پارٹی تو اپ سیٹ ہوگی ۔