counter easy hit

حضرت علیؑ کا دختر رسول ﷺ کی خواہش پوری کرنے کا وہ قصہ جس نے ایک کافر گھرانہ مسلمان کر دیا

The story of Hazrat Ali to fulfill the desire of the Messenger of Allah, who made a non-Muslim family

یک دفعہ داماد رسولؐ حضرت علی ؑ اپنے گھر میں تشریف فرما تھے کہ ان سے بی بی پاک فاطمۃ الزہرہ ؐ نے فرمایا کہ یا علیؑ میرا انار کھانے کو دل کر رہا ہے۔ حضرت علیؑ اپنی اہلیہ اور دختر رسول ﷺ کی خواہش پوری کرنے کی غرض سے گھر سے نکلے حالانکہ کے اناروں کا موسم نہیں تھا۔ اور ایک یہودی کے پاس پہنچے جو اناروں کی تجارت کرتا تھا۔ آپؑنے اس کے دروازے پر دستک دی جیسے ہی وہ یہودی گھر سے باہر آیا تو اس نے آپ کو دیکھتے ہی آنے کی وجہ پوچھی۔ آپؑ نے یہودی سے فرمایا کہ مجھے ایک انار چاہیئے۔ یہودی نے صاف انکار کر دیا اور کہنے لگا کہ میرے گھر میں اس وقت ایک دانہ بھی انار کا موجود نہیں۔ آپؑ نے فرمایا کہ انار تو تمہارے گھر میں ہے ۔ اُس نے کہاں میں موسیٰ کا امتی ہو کر کہتا ہوں میرے گھر میں انار نہیں ہے۔ آپ مسکرائے اور فرمایا میں محمد مصطفیٰ ﷺکا داماد ہونے کی حیثیت سے فرماتا ہوں کہ انار تمہارے گھر میں موجود ہے۔ یہودی ابھی اپنی ضدپر اڑا تھااور آپ ؑ سے تکرار کر رہا تھا کہ اسکی بیوی جو گھر کے پردے کے پیچھے کھڑی ہو کر سب سن رہی تھی اس نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں کلمہ پڑ ھ رہی ہوں ، تم بھی پڑھ لو کیونکہ گھر میں انار موجود ہے۔ وہ یہودی یہ دیکھ کر حیران ہوا کہ گھر میرا ہے علم علی ؑ کو ہے۔ اُس نے کلمہ پڑھتے ہوئے انار یا علی سپرد کیا۔ آپ انار لے کر گھر کی طرف چلے کہ راست میں ایک اندھا فقیر بیٹھا صدا لگا رہا تھا کہ ہے کوئی اللہ کا نیک بندہ جو مجھے اللہ کی محبت میں انار کھلائے؟ علیؑ نے صدا سنتے ہی انارکھولا اور اُس فقیر کے دے کرگھر کی طرف چل پڑے۔ گھر پہنچتے ہی آپ جائے نماز پر پہنچے اور یہ سوچنے لگے کہ اب دختر رسولﷺ کو کیا جواب دونگا؟ منگوایا انہوں نے تھا ۔ اتنے میں آواز سیدہؐ آئی کہ یا علی آپ کا شکریہ ، میں نے ایک انار میں فرمائش کی تھی آپ نے دس انار بھیج دیئے۔ علیؑ مسکرائے اور فرمایا کہ یہ انار میں نے نہیں بلکہ آپ کے لیے اللہ نے بھیجے ہیں اور جو آپ کو دے کر گیا ہے وہ قنبر نہیں تھے ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website