counter easy hit

اب فالج کے مریض اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں گے

The stroke patient will be able to stand on their own feet.

The stroke patient will be able to stand on their own feet.

فالج کے مریضوں کے لئے خوش خبری ،اب وہ بھی اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے۔ سائنسدانوں کی تیار کردہ نئی ڈیوائس سےفالج کے مریض اپنی مشکل پر قابوپاسکیں گے۔

جینوا سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوائس کو 2 بندروں میں استعمال کیا گیا،جنہوں نے اسے اپنے فالج زدہ پیروں کے لئے کامیابی سے استعمال کیا۔

دماغ سے کنٹرول ہونے والی یہ ڈیوائس ایک بین الاقوامی ٹیم نے تیار کی ہے اور امید ہے کہ انسانوں کے استعمال کے لئے جلد ہی اس کا تجربہ کیا جائے گا۔

عالمی ٹیم کے ایک رکن کا کہناہے کہ پہلی مرتبہ ہم اس بات کا تصور کر سکتے ہیں کہ مکمل طور پر فالج زدہ انسان دماغ سے چلنے والی اس ڈیوائس کے ذریعے اپنی ٹانگیں استعمال کر سکے گا۔

یہ ڈیوائس دماغ سے ملنے والےسگنل کو ڈی کوڈ کرکے پیر چلانے میں مدد کرے گی۔

یہ ڈیوائس سوئٹزر لینڈ میں تیار کی گئی ہے اور اس کے اہم اجزا کی تیاری میں امریکی یونیورسٹی اور جرمنی کی ایک کمپنی نے حصہ لیا ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website