لاہور (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ آج امریکہ کی خواہش ہے کہ وہ عمران خان سےملاقات کرے، باہر بیٹھے لوگ سمجھتے ہیں کہ دو ماہ میں حکومت جانے والی ہے۔ وزیراطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی نے لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فاٹا کے انضمام سے وہاں کے عوام کی حالت بہت اچھی ہو سکتی ہے، افغانستان میں امن ہوتا ہے تو فاٹا کی اہمیت اور بھی بڑھ جائے گی۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بلاول کو ٹریننگ کی ضرورت ہے وہ اپنے والد سے دور رہیں اور اچھی باتیں سیکھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے سمجھتے ہیں کہ زرداری ، نوازشریف جیل میں ہوں تو جمہوریت خطرے میں ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 33