سعودی عربیہ میں غزہ کی دھڑ جڑی بچیوں کوکا میا ب آ پریشن کے بعد الگ کر دیا ہے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
لگ بھگ ڈھائی مہینے کی فرح اور حنین نامی یہ دونوں بچیاں پیدائش کے وقت دھڑ کے پاس سے آ پس میں جڑی ہوئی تھیں جنہیں کنگ عبداللہ کے ریاض کے اسپتال میں کئی گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد الگ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کنجوانڈجڑواں بچوں کی بہت کم تعداد الگ کیے جانے کے بعد زندہ رہ پاتی ہے تا ہم ڈاکٹرز کے مطابق ان دونوں بچیوں کے حالت آپریشن بہتر ہے جن کے والدین خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔