بیجنگ: چین میں گزشتہ دنوں کیٹ واک کرتی ایک روسی ماڈل بے ہوش ہو کر گر گئی اور اس کی موت واقع ہو گئی لیکن مرنے سے پہلے وہ اپنی ماں سے ایسی بات کہہ گئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔
ولادا زیوبا نامی ماڈل کی عمر صرف 14برس تھی جسے ایک ایجنسی کے ذریعے بلایا کیا گیا تھا اور وہ تین ماہ کے معاہدے پر چین میں کام کر رہی تھی۔ اس نے مرنے سے قبل اپنی ماں سے بات کرتے ہوئے اسے بتایامجھ سے بہت زیادہ کام لیا جا رہا ہے اور میں مسلسل شدید تھکاوٹ کا شکار ہوں لیکن میں ہسپتال جانے سے خوفزدہ ہوں۔ دوسری جانب اس کا پوسٹ مارٹم کرنیوالے ڈاکٹروں نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا وہ مسلسل کام اور کم غذا کے باعث انتہائی کمزور ہو چکی تھی جسکے باعث وہ موت کے منہ میں گئی۔