counter easy hit

سونے کی قیمت میں اچانک اتنا اضافہ کہ خریدنے اور بیچنے والے سبھی ہکا بکا رہ گئے

The sudden increase in the price of gold left all buyers and sellers stunned

کراچی(ویب ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے کا اضافہ ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سونا مہنگا ہوگیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک تولہ کے نرخ 87 ہزار 400 روپے ہوگئے۔10 گرام سونا بھی 857 روپے مہنگا ہوگیا جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 74 ہزار 931 روپے ہوگئی۔ مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 87400 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 1505 ڈالر کا ہوگیا۔ کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1000 روپے اضافے سے 87 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونا 857 روپے مہنگا ہوکر 74 ہزار 931 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ دنوں سونے کی قیمت 1400 روپے فی تولہ کم ہوگئی تھی جبکہ دو روز کے دوران 1500 روپے اضافہ ہوگیا۔ رواں سال اگست میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جس کے بعد سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مزید 18 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 1505 ڈالر کا ہوگیا، دو روز میں بین الاقوامی مارکیٹ میں 37 ڈالر نرخ بڑھ گئے۔ ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1050 روپے جبکہ 10 گرام 900 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی 17.64 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website