counter easy hit

وہ سنت نبوی ؐجو آپ کو لمبے عرصے تک جوان رکھتی ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دین اسلام کو دین فطرت قرار دیا گیا ہے، اسلام کی حقانیت روز روشن کی طرح عیاں ہے اور جدید علوم خصوصاََ سائنس اسلامی طرز زندگی پر مہر ثبت تصدیق کرتی جا رہ ہے۔ داڑھی سنت نبوی ہے ، دنیا بھر میں مسلمان اپنے نبی کریمﷺ سے جدید علوم خصوصاََ سائنس اسلامی طرز زندگی پر مہر ثبت تصدیق کرتی جا رہ ہے۔ داڑھی سنت نبوی ہے ، دنیا بھر میں مسلمان اپنے نبی کریمﷺ سے محبت کے اظہار کیلئے ان کی اس سنت کی پیروی کرتے نـظر آتے ہیں جس سے نہ صرف ان کے رعب میں اضافہ ہوتا ہے۔بلکہ ان کی مردانہ وجاہت بھی کھل کر سامنے آتی ہے۔ سنت نبویﷺ کے فوائد اب سائنس بھی تسلیم کر رہی ہے۔سدرن کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے داڑھی پر اپنی تحقیق میں تسلیم کیا ہے کہ داڑھی رکھنا اچھی صحت اور وجاہت میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہے۔ داڑھی والے چہرے سورج کی مضر شعاعوں سے 90 فیصد محفوظ رہتے ہیں۔تحقیق کے مطابق سورج کی ان مضر الٹرا وائلٹ شعاعوں کی روک تھام عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنے میں مدد دیتا ہے ۔جبکہ جلد کے مختلف مسائل سے بھی تحفظ ملتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کے بال سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اور یہ کتنے فیصد شعاعوں کو بلاک کرتے ہیں، اس کا انحصار داڑھی کے گھنے پن اور سورج کے زاویے پر ہوتا ہے۔اس سے پہلے کئی طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ داڑھی چہرے کو مٹی اور پولن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جو کہ دمہ یا نزلہ زکام کا باعث بنتے ہیں۔ اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ داڑھی کے بال نمی کو برقرار رکھ کر جلد کو ترو تازہ اور جوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website