اہور: یکایک برہم ہونے والے سورج کے مزاج نے شہریوں کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔
ماہ مئی کے آغاز میں تو سورج کے تیور اتنے بگڑے ہوئے نہیں تھے لیکن اب جو اِس نے آنکھیں دکھائی ہیں تو لاہور تو جیسے تنور کی طرح تپنے لگا ہے جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ لاری اڈہ اور سرکلر روڈ جہاں درخت نہ ہونے کے برابر ہیں تو ٹریفک کا دباؤ بھی بہت زیادہ ہے، وہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کے مطابق شہریوں کو ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے کہ آنے والے دنوں میں پارہ 43 ڈگری سینٹی تک بھی پہنچ سکتا ہے کیوں کہ آئندہ ایک ہفتے تو بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ طبی ماہرین کی طرف سے شہریوں اور خصوصا روزہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گردن اور سر کو کپڑے سے ڈھانپ کررکھیں تاکہ موسم کی شدت سے بچ سکیں۔