بھارتی سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں پر مذہب کی بنیاد پر ووٹ لینے کی پابندی لگادی۔فیصلے میں کہا ہے کہ ملک میں آئینی سیکیولر اقدار جاری رہنی چاہئیں۔
The Supreme Court decided against the use of religion in politics
سپریم کورٹ نے سیاست میں مذہب کے استعمال کے خلاف فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ سیاست میں مذہب کا کردار نہیں ہونا چاہیے۔ووٹ حاصل کرنے کے لیے مذہب کا استعمال نہیں کیا جا سکتا، سیاسی جماعتیں آئین کے اصولوں کی پاسداری کریں۔سات ججوں کے بینچ میں سے چار نے فیصلے کے حق میں اور تین نے مخالفت میں رائے دی۔