سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور دیگر درخواستوں پر سماعت آج ہو گی۔ عمران خان نے حکمت عملی بدل لی اب عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما کے معاملے پر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سر براہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کریگا۔ وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے وکالت نامہ جمع کرا دیا ہے۔ عدالت عظمی نے گزشتہ سماعت پر وزیر اعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ ادھر عمران خان سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ تبدیل کر دیا۔ وہ آج عدالت نہیں جائیں گے صرف تحریک انصاف کے وکلاء پیش ہونگے۔