سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق ملزم شاہ رخ جتوئی کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ میں سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمو ں کو گرفتار کرنے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کو مقدمہ دوبارہ سننے کا حکم دیتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات بھی بحال کردیں۔ عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائی کورٹ کو حکم دیا ہے کہ کیس کو دو ماہ میں نمٹا یا جائے ۔ملزم شاہ رخ جتوئی اہل خانہ سمیت عدالت میں موجود تھے ۔شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں ہی دیگر دو ملزمان سمیت گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔