اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا تیار کردہ حلف نامہ منظور کرلیا۔ اور حکم دیا ہے کہ تمام امیدواران قومی / صوبائی اسمبلی اور مخصوص نشستوں کے لئے موجودہ نامزدگی فارم کے ساتھ حلف نامہ بھی شامل کریں گے اس سلسلے میں تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت تمام امیدواران اس بات کے پابند ہوں گے 11جون 2018ء تک اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس حلف نامہ جمع کرائیں گے بصورت دیگر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد تصور ہوں گے۔
متوقع امیدواران کی سہولت کے لئے یہ حلف نامہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی ڈال دیا گیا ہے ۔ کوئی بھی الیکشن کمیشن کے آفیشیل ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ ای سی پی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے سے یہ حلف نامہ ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔