counter easy hit

سپریم کورٹ کا شفاف پانی کی فراہمی پر کمیشن بنانے کا حکم

سپریم کورٹ نے سندھ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق دائر درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو شفاف پانی کی تقسیم

The Supreme Court ordered the Commission on transparent water

The Supreme Court ordered the Commission on transparent water

کاری سے متعلق کمیشن بنانے کا حکم دے دیا،کمیشن کے سربراہ سندھ ہائی کورٹ کے جج ہوںگے۔

سندھ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن اور دیگر افسران سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ صوبے بھر کو گندا اور کھارا پانی فراہم کیا جارہا ہے، جس کے باعث لوگوں کی اموات ہورہی ہیں۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے کہ صوبہ سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے،صاف پانی کی فراہمی حکومت کا کام ہے،کراچی میں بھی پینے کے پانی کے مسائل ہیں۔جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےصاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کاری سے متعلق کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ایک ہفتے میں کمیشن کیلئے جج کا تقرر کریں،کمیشن درخواست گزار کے الزامات کی تحقیقات کرکے 6 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website