اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکپتن دربار اراضی منتقلی معاملے پر از خود نوٹس کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے نواز شریف کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاوہ اٹارنی جنرل، دیوان پاکپتن دربار اور دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر بھی تین رکنی بینچ میں شامل ہیں۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحقیقات کیلئے حسین اصغر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔جے آئی ٹی رپورٹ میں نواز شریف کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ نواز شریف نے جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا رکھا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عوام کو بتائیں کہ حکومت روزانہ 16 ارب کا قرضہ لے رہی ہے.ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم کی آج راولپنڈی میں کی جانے والی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. سیکریٹری اطلاعات ن لیگ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران صاحب عوام کو بتائیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معاہدہ طے کیا.ان کے مطابق صرف 9 مہینوں میں ترقی کی شرح 2.5 فی صد ہوگئی ہے، جو9 سال میں کم ترین سطح ہے حکومت کوآئی ایم ایف جاناپڑرہا ہے اورعوام دشمن شرائط مانی جارہی ہیں.مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب، عوام کے پاس روٹی ہوگی، تو صحت ہوگی، بہتر ہوتا کہ آپ آج عوام کو بتاتے کہ آپ یومیہ کتنے ارب قرضہ لے رہے ہیں. اور اب یہ خبر آئی ہے کہ سپریم کورٹ نے پاکپتن دربار اراضی منتقلی معاملے پر از خود نوٹس کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے نواز شریف کو نوٹس جاری کر دیا ہے، جس نے ن لیگ کی چیخین نکلوا دی ہیں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 70
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276