سپریم کورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی سے متعلق درخواست مسترد کردی، شیخ رشید میڈیا سے بات چیت کے بغیر چلے گئے
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کے لیے شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایل این جی کرپشن کو بنیاد بناکر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایل این جی کرپشن کیس کی تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کریں۔ سپریم کورٹ میں وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ مقدمہ تیسری مرتبہ عدالت میں آیا ہے، تینوں مرتبہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی، چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں حقائق بتائیں۔ دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل اور چیف جسٹس کے مابین دلچسپ مکالمہ ہوا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارے اعمال کی وجہ سے بادل گرجتے ہیں اور بجلی چمکتی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کھوسہ صاحب ایسی باتیں نہ کریں، یہ تو اللہ کی رحمت ہے، بعدازاں شیخ رشید میڈیا سے بات چیت کے بغیر چلے گئے