کراچی کے علاقے ڈیفنس سے رکاوٹیں ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ڈی ایچ اے افسران نے یکم جنوری 2017 سے رکاوٹوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈیفنس سے رکاوٹیں ہٹانے سے متعلق شہریوں کی دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کے افسران نے عدالتی حکم پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پورے ڈیفنس میں سو سے زائد رہائشیوں کو رکاوٹیں ہٹانے کے نوٹسز دئیے گئے ہیں اوریکم جنوری سے رکاوٹوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا جائے گا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈیفنس میں روکاٹوں کے باعث مساجد تک جانا مشکل ہو گیا ہے جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ہی رکاوٹیں ہٹانے کاحکم دیاتھا۔