لاہور: سپریم کورٹ نے امیدواروں کو دیواروں پر تشہیری مہم چلانے سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بینرز، پوسٹرز لگنے چاہئیں تا کہ لوگوں کو امیدوار کا پتہ چل سکے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرائے ، ضابطہ اخلاق سے متعلق تشہیری مہم میڈیا پر چلائی جائے، عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر ایک ہی ذمہ داری باقی رہ گئی ہے، اللہ خیر رکھے الیکشن کی ذمہ داری نبھا سکیں۔