چیف جسٹس پاکستان جسٹس نے موبائل کمپنیز اور ایف بی آر کی جانب سے موبائل کارڈز پر وصول کیے جانیوالے ٹیکسز معطل کردئے
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) سپریم کورٹ نے ٹیکسوں کو معطل کرنے کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے دو دن کی مہلت دیدی یہاں پر لوگوں سے لوٹ مار کی جارہی ہے. عدالت ریڑھی بان سے کیسے ٹیکسء وصول کیا جاسکتا ہے. جسٹس اعجاالاحسن جس کا موبائل فون کا استعمال مقررہ حد سے زیادہ ہے اس سے ٹیکس وصول کریں ایک بندہ اگر ٹیکس ورک میں نہیں آتا تو اس سے کیسے ٹیکس وصول کرسکتے ہیں سو روپے کا کارڈ لوڈ کرنے پر 64.38 پیسے وصول ہوتے ہیں جو غیر قانونی ہے موبائل فونز کارڈر پر ٹیکس وصولی کیلئے جامع پالیسی بنائی جائے