اسلام آباد: عدالت نے سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، اٹارنی جنرل، اسلام آباد اور پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسزجاری کر دیئے۔
سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ، اٹارنی جنرل، اسلام آباد اور پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسزجاری کر دیئے۔ سپریم کورٹ نے کہا لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کیا اقدامات کیے گئے؟۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا آرٹیکل 14 آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دیتا ہے۔ ازخودنوٹس ایک مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل کی التوا کی درخواست پر لیا گیا۔