عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پندرہ بیس دن کے اندر اندر فیصلہ آجائے گا،سپریم کورٹ انصاف پر مبنی تاریخی فیصلہ دے گی۔
The Supreme Court will give historical decision based on justice, Sheikh Rashid
میڈیاسے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیسےجیسے پاناما کیس آگےجارہاہے شریف فیملی اپنےبیانات کوبدل رہی ہے، یہ جو مرضی کرلیں جھوٹ ان کے گلے پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات سے پتا چلا ہے کہ کوئی نیا خط آرہا ہے،ایک جھوٹ کو چھپانے کےلیے کئی جھوٹ بولے جارہے ہیں۔