صادق آباد( ویب ڈیسک )موٹاپے کا شکار صادق آباد کے رہائشی نور حسن آج صبح نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ،نورحسن کے بیٹے اوربھتیجے نے آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ نورحسن کی میت کوایئرایمبولینس کے ذریعے صادق آبادمنتقل کیاجائے ۔تفصیلات کے مطابق موٹاپے کا شکار صادق آباد کے رہائشی نور حسن آج صبح نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے،نور حسن نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے علاج کی درخواست کی تھی،نور حسن لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں ان کی دو ہفتے پہلے سرجری کی گئی تھی ،سرجری کے بعد نورحسن کو ہسپتال میں ہی رکھا گیا تھا ،تاہم آج صبح وہ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے،نور حسن کی اہلیہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آپریشن کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ،ان کا کہناہے کہ آرمی چیف معاملے کی تحقیقات کرائیں،جبکہ نورحسن کے بیٹے اور بھتیجے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نورحسن کی میت کوایئرایمبولینس کے ذریعے صادق آباد منتقل کیا جائے ۔ہسپتال ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نور حسن کا آپریشن کامیاب نہیں ہوا تھاجس کی وجہ سے نور حسن کی حالت آپریشن کے بعد سے سنبھلی نہیں تھی،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ توڑ پھوڑ کا بہانہ بنا کر اصل حقائق چھپا رہی ہے،نور حسن سرجری کے بعد سے آئی سی یو میں تھا،نور حسن کی حالت نارمل نہیں ہورہی تھی۔ تاہم ایک اور نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کا انتقال ہسپتال میں توڑ پھوڑ کے باعث ہواجبکہ ان کے علاوہ ایک اور مریض بھی جان کی بازی ہار گیا۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ نجی ہسپتال میں ایک خاتون ڈلیوری کے دوران حالت بگڑنے پر انتقال کر گئی جس پر اس کے لواحقین کی جانب سے آئی سی یو سمیت ہسپتال کے دیگر حصوں میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ آئی سی یو میں لائف سپورٹ کی مشینوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔نورالحسن کی دس روز قبل سرجری ہوئی تھی اور ان کی حالت بہتر ہو تی جارہی تھی