ایبٹ آباد میں بچے کو گدھے سے باندھ کر ہلاک کرنے والے ملزم کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
The suspect is handed over to the police on the physical remand, the child killed to tied with a donkey
گزشتہ روز ایبٹ آباد کے تھانہ لورا کی حدود میں یہ انسانیت سوز واقعہ پیش آیا تھا جہاں زمیندار نے گدھا کھیت میں گھسنے پر اس کے ساتھ آنے والے 8 سالہ بچے مزمل کو گدھے کے ساتھ باندھ دیا تھا۔ زمیندار نے بچے کو باندھ کر گدھے کو پتھریلی زمین پر بھگایا جس کے باعث بچہ شدید زخمی ہوا اور اسی دوران ہلاک ہوگیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد اشفاق انور کے مطابق واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اسے آج حویلیاں کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے ملزم کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔