لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں میں اضافہ، مزید دو مریض دم توڑ گئے۔
لاہور: (یس اُردو) جناح اسپتال لاہور میں چند روز قبل لیہ سے لائے گئے محمد شبیر اور مجاہد احمد دم توڑ گے۔ 46 سالہ شبیر اور 17 سالہ مجاہد کا جناح اسپتال میں علاج جاری تھا لیکن جمعہ کی شام دونوں افراد جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہو گئی ہے۔