لاہور( ویب ڈیسک)طالبان نے افغان حکومت کی اس پیش کش کو رد کر دیا ہے۔ جس میں انہیں دعوت دی گئی تھی کہ وہ اگلے ماہ سعودی عرب میں امن مذاکرات میں شرکت کریں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی معلومات کے مطابق افغان طالبان نے بتایاکہ وہ اگلے ماہ سعودی عرب میں امریکی حکام سے تو ملاقات کریں گے تاہم افغان حکومت سے باقاعدہ بات چیت نہیں کی جائے گی۔ طالبان، امریکا اور دیگر علاقائی ممالک کے وفود کے درمیان ایک ملاقات رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔ طالبان کے مطابق اس ملاقات میں نامکمل رہ جانے والی بات چیت کو سعودیعرب میں آ گے بڑھایا جائے گا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کسی بھی ثانوی بات چیت سے قبل امریکا کے ساتھ معاہدہ ضروری ہے۔