کابل…….افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ،افغانستان سے مذاکرات کے خواہش مند طالبان کی فہرست پیش کرنے کے لئے تیار ہوگیا ہے ۔افغان چیف ایگزیگٹو عبداللہ عبد اللہ کے نائب ترجمان جاوید فیصل کے مطابق پاکستان حکومت مذاکرات کے خواہشمند طالبان کی فہرست افغانستان کو پیش کرے گا ساتھ ہی پاکستان میں موجود مزاحمت کاروں کو افغانستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔افغان عمل بحال کرنے پر مذاکرات پیر سے اسلام آباد ہونگے جس میں پاکستان، امریکا،چین اور افغان حکام شرکت کریں گے،امن اجلاس میں طالبان شامل نہیں