لاہور(اسپورٹس ڈیسک) کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ایک سال بعد لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس فٹ ہوگئے ہیں ، جس کے بعد وہ جلد ہی ٹیم کو جوائن کریں گے ، اچھے فاسٹ بالرز کی کمی ٹیم کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ، جس اب جلد ہی پوار کر لیا جائے گا ، ایک خبر نے کرکٹ شائقین کے دلوں کو باغ باغ کردیا اور وہ یہ ہے کہ ایک سال بعد لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس فٹ ہوگئے، پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے ،، 28 فروری 2018کو انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا،، رومان رئیس نے پہلے گھٹنے کے مسائل سے چھٹکارا پایا اور کراچی میں کمر کا مائنر آپریشن کرایا تھا جس کے بعد وہ اب بہتر انداز میں ری ہیب کرارہے ہیں،، اچھے فاسٹ بالرز کی کمی ٹیم کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ، جس اب جلد ہی پوار کر لیا جائے گا ، رومان ریئس نے پی ایس ایل میں لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی تھی اور عمدہ پرفارمنس دکھائی تھی ،