اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ کردیا۔

The Tehreek-e-Insaf demanded for the formation of the Election Commission
جیونیوز کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں زاہد حامد اور دیگر ممبران نے بہت صبر سے کام کیا تاہم ہمیں انتخابی اصلاحات پر 4 تحفظات ہیں اور سفارشات کے بغیر بل منظور ہو بھی گیا تو شفاف انتخابات ممکن نہیں۔ شیریں مزاری نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بل میں شامل نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور نادرا نے ویسے تعاون نہیں کیا جیسے اسے کرنا چاہیے، جب تک ووٹ کی بائیو میٹرک تصدیق نہیں ہوگی دھاندلی ہوتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے کیونکہ موجودہ الیکشن کمیشن پر کئی سوالات اٹھتے ہیں۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپوزیشن اور حکومت کی مشاورت سے تشکیل دیا جائے جب کہ نگراں حکومت اپوزیشن اورحکومت مل کرتشکیل دے۔








