نوشہرہ: تحریک انصاف کو پاکستان کے بڑے مذہبی و روحانی گھرانے کی حمایت مل گئی پیر آف مانکی شریف ہزاروں مریدین اور اہل خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔گزشتہ ایک سال میں پاکستان تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ہے جن میں رضا حیات، ندیم افضل چن،،فردوس عاشق اعوان اور بڑے بڑے انتخابات جیتنے والے نام شامل ہیں۔پنجاب کے چوٹی کے سیاستدانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اشارہ ہے کہ پنجاب مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔اب تک 100سے زائد الیکٹیبلز نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔اس کے ساتھ ملک کے بڑے مذہبی گھرانوں نے بھی عمران خان کی حمایت کرنا شروع کر دی ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما علماءومشائخ ونگ کے صدر سابق مشیر وزیر اعلیٰ پیر زادہ سید الامین نے اپنے ہزاروں مریدوں اور خاندان سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا انھوں نے پیشن گوئی کی کہ پی ٹی آئی صوبے اورمرکزمیں حکومت بنائے گی کیونکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے حقیقی معنوں میں اسلام اور پاکستان کی خدمت کی اور تمام وسائل غریب عوام پر خرچ کئے۔ تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن اور قرآن با ترجمہ لازمی قراردیا۔ سود اور جہیز کے خلاف قانون سازی کی اور تعلیمی نصاب میں ختم نبوت سمیت اسلام سے متصادم مواد نکالا۔ غریب عوام کے پانچ بڑے مسائل تعلیم صحت تھانہ پٹوار اور اداروں سے سیاس مداخلت ختم کرادی یہی وجہ ہے کہ میں سوچ سمجھ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا اسی طرح نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک کے طول وعرض میں لوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان او رسابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر بھر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک پیر آف مانکی شریف پیر زادہ سید الامین، ان کے خاندان اور مریدوں کی پی ٹی ائی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔یاد رہے کہ اس پہلے پیر آف گولڑہ شریف بھی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔