ہمارا مسئلہ ہے ہمیں زیادہ مسائل برداشت کرنا پڑتے ہیں ، لوگ کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اظہاربرہمی کرتا ہے :فیصل چوہدری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ کے معاملے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی ،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ دونوں فریق کمیشن کے بجائے باہر زیادہ دلائل دیتے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے شہری ہاشم بھٹہ کی درخواست پر سماعت کی ،چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ میں کل اسی نوعیت کے مقدمے کی سماعت تھی جس پر وکیل فیصل چوہدری نے کا کہ جی سپریم کورٹ میں اسی نوعیت کا مقدمہ زیرسماعت ہے، سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی اگر روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع ہوگئی تو پھر اس کیس میں تاخیر ہوگی.
،چیف الیکشن کمشن کا کہنا تھا کہ کیا سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمے کا یہاں پر چلنے والے کیس پر بھی اثرہوگا، یہ دیکھنا ہوگا کہ سپریم کورٹ میں کیس پر کیا کارروائی چلتی ہے، کیا آپ کو اندازہ ہے کہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمہ کب تک مکمل ہوسکتا ہے، ہم کسی کے خلاف خود بات نہیں کرتے، ہمارے پاس کوئی پٹیشن آئے تو سننا پڑتی ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں مسئلہ یہ ہے کہ باہر زیادہ مشکلات برداشت کرنا پڑتی ہیں،باہر کہا جاتا ہے الیکشن کمیشن نے اظہار برہمی کیا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ دونوں فریقوں کا مسئلہ ہے کہ آپ باہر زیادہ دلائل دیتے ہیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہونے کے باعث کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔