لاہور(ویب ڈیسک)کوٹ پنڈی داس کے قریب ملزمان کو روکنے کی کوشش کی گئی،تعاقب کرنے پر کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری،اسلحہ اور کار کو موٹروئے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔اسلام آباد سے لاہور جانے والی مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن کار سوار ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن کار سوار ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی،موٹروئے پولیس کے کار کے تعاقب کے نتیجہ میں ملزم کی کار ڈئیوئیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس سے کار کے خفیہ خانوں میں چھپایا جانے والا اسلحہ اور سیمنٹ باہر نکل آیا۔تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سے لاہور جانے والی کالے رنگ کی کار کے خفیہ خانوں میں اسلحہ چھپا کر لاہور میں ممکنہ دہشتگردی کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا کہ موٹروئے پولیس نے مشکوک کار کو کوٹ پنڈی داس کے قریب روکنے کی کوشش کی تو 24 سالہ ملزم نے کار کو بھگا دیا جسکے تعاقب کے دوران تیزرفتار کار ڈئیوئیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی اور ملزم کار سے نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا موٹروئے پولیس نے کار کے خفیہ خانوں میں چھپایا جانے والا آتشیں اسلحہ 100رائفلیں،7پسٹل ،اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کرلی برآمد کیے جانے والے آتشیں اسلحہ میں 222 بور 223 بور رائفلیں اور گولیاں قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ کوٹ پنڈی داس کے قریب ملزمان کو روکنے کی کوشش کی گئی،تعاقب کرنے پر کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری،اسلحہ اور کار کو موٹروئے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔